
رجوع الی القرآن کورس — سالِ اوّل
رجوع الی القرآن کورس (سالِ اوّل) ایک ون ایئر سرٹیفکیٹ کورس اِن اسلامک اسٹڈیز ہے، جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں قرآنِ مجید کے ساتھ فکری، علمی اور عملی تعلق پیدا کرنا ہے۔ یہ کورس خصوصاً ان افراد کے لیے مرتب کیا گیا ہے جو جدید تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دینی تعلیم سے گہرا تعارف حاصل کرنا چاہتے ہیں اور قرآن کے پیغام کو سمجھ کر اپنی زندگی کو کتاب و سنت کی روشنی میں سنوارنا چاہتے ہیں۔
اس کورس میں قرآنی تجوید، عربی گرامر کے بنیادی اصول، منتخب مقاماتِ قرآنی کا ترجمہ و مطالعہ، بیان القرآن، حدیث و سنت، سیرتِ نبوی ﷺ، عقیدہ و فقہ، دعوت و تزکیۂ نفس جیسے اہم مضامین شامل ہیں۔ نصاب کا مجموعی ہدف یہ ہے کہ طالب علم میں قرآن فہمی کا ذوق، دینی شعور کی پختگی، اسلامی فکر کی بنیادی سمجھ، اور عملی زندگی میں دین کے نفاذ کا احساس پیدا ہو۔ سالِ اوّل طلبہ کو مزید علمی و فکری سفر کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
دورانیۂ کورس تقریباً 10 ماہ ہے۔
اوقاتِ تدریس:
-
پیر تا جمعرات: صبح 8:45 تا دن 1:00 بجے
-
جمعہ: صبح 8:45 تا دن 12:00 بجے
